(جنید ریاض) صوبہ بھر میں چائلڈ لیبر کے طور پر کام کرنے والے 50 ہزار بچوں کی فہرست تیار، ایجوکیشن اتھارٹی چائلڈ لیبر کا کام کرنے والے بچوں کو سکول میں داخل کرے گی ،سکول سربراہان کو مراسلہ جاری، لاہور میں بھی پانچ ہزار بچوں کو سکول میں داخل کرنے کا ہدف دے دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں چائلڈ لیبر کے طور پر کام کرنے والے پچاس ہزار بچوں کی نئی فہرست تیار کرلی گئی ہے ، ایجوکیشن اتھارٹی چائلڈ لیبرکا کام کرنے والے بچوں کو فوری طور پر سکول میں داخل کرے گی۔
ان بچوں کو سکول میں داخل کرنا ایجوکیشن اتھارٹیز کی ذمہ داری ہوگی،تمام سکول سربراہان کو اپنے اپنے علاقوں میں چائلڈ لیبر کا کام کرنے والے بچوں کو داخل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
فہرست لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔لاہور میں بھی لیبر کا کام کرنے والے پانچ ہزار بچوں کو سکول داخل کیا جائے گا۔