ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف حصوں میں شدید زلزلہ

ملک کے مختلف حصوں میں شدید زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک کے مختلف حصوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ 

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ پشاور،چارسدہ،تخت بھائی اور مہمند میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ اپردیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے ۔ ہری پور  شہر و گردونواح۔مردان،صوابی ، سوات اور گردونواح ،لنڈی کوتل اور ملحقہ علاقوں  شینواری ۔خیبر شلمان اور.  بازار ذخہ خیل میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئےشرینگل، لرجم براول اور دیر شہر میں بھی زلزلہ  آیا ۔ راولاکوٹ اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے ۔ مانسہرہ شہر سمیت گردونواح گلگت:گلگت بلتستان  اسلام آباد، سوات، پشاور، چترال اور گردونواح میں محسوس کیے گئے ہیں

لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ۔ زیر زمین زلزلے کی گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔