ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں نواز شریف سے متعلق چوہدری شوگر ملز کیس ؛ نیب لاہور کا تفتیش بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں نواز شریف سے متعلق چوہدری شوگر ملز کیس ؛ نیب لاہور کا تفتیش بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں نواز شریف سے متعلق چوہدری شوگر ملز کیس میں بڑی پیش رفت  ہوئی ۔

نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کی تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری کے لیے احتساب عدالت لاہور سے رجوع کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب لاہور نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی 

نیب  نے  استدعا  کی ہائیکورٹ کے چار فروری کے احکامات کی روشنی میں تفتیش بند کرنے کی حتمی منظوری دی جائے ۔احتساب عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے 

مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے وکالت نامے جمع کروا دیا ۔عدالت نے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی 

احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے درخواست پر سماعت کی۔