قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے.
نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کے ڈرون یا ڈرون کیمرے کو کھلے عام استعمال کرنے پر دفعہ 144 نافذ ہوگی۔
حکام کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات کے دوران گھر کے اندر ڈرون کیمرہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم گھر سے باہر ڈرون اڑانے یا کیمرہ چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔
پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس کو مقدمات درج کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فیصلے کا مقصد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی مقامات پر نگرانی کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔