ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں سے متعلق اہم خبر

  پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں سے متعلق اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں خالی سیٹوں پر داخلوں کا آخری موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔

 داخلہ کمیٹی کی ہدایت کے مطابق ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ اب 28 فروری تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ بی ڈی ایس داخلوں کی آخری تاریخ 15 مارچ مقرر کی گئی ہے۔

کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اس کے بعد پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی،اس موقع کو خالی سیٹوں پر داخلہ لینے والے امیدواروں کے لیے حتمی قرار دیا گیا ہے تاکہ طلبہ بروقت داخلہ حاصل کر سکیں۔