محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

 محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران بلوچستان کےشمالی اور جنوب مغربی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

سوموار کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں ، وزیرستان اور ڈیرہ اسمیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہے گا، تاہم ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ شریف، لیہ ، بھکر، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا اور خوشاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہے۔اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ جامشورو،کراچی، دادو، نوشہر و فیروز، شہید بینظیر آباد، سکھر، خیرپوراور لاڑکانہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران، خضدار، لسبیلہ، سبی، قلات ، تربت، واشک، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، نصیرآباد،سبی،موسیٰ خیل ، مکران اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران ، پنجگور، گوادر، تربت، کیچ ،لسبیلہ،واشک، آواران،خاران ، چاغی اورمکران میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر    اور گلگت  بلتستان میں  موسم شدیدسرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔