وزیر اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار پنجاب اسمبلی پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : وزیر اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار برائے وزیر اعلیٰ رانا آفتاب احمد پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔ 

 پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے دیگر ارکان کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔ 

  ڈپٹی سپیکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے ڈپٹی سپیکر کے لئے ذمہ داری دی، بالخصوص شیر دل باپ کی شیر بیٹی کا مشکور ہوں، مریم نواز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھے نامزد کیا۔ سپیکر ہائوس کا کسٹوڈین ہوتا ہے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ 

صحافی کی جانب سے سوال کیا کہ کیا گرفتار ارکان کو ہائوس میں بلوائیں گے؟ جس پر ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق ہوگا وہ کریں گے۔