سندھ ہائی کورٹ بار کے الیکشن میں  ایاز حسین تنیو صدر منتخب

Sindh High Court Bar Election, Ayaz Hussain Tanio President, SHB election , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حیدرآباد  میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات  کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار ایاز حسین تنیو ایڈووکیٹ 930 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ نائب صدر کے لئے حمید اللہ ڈاہری ایڈووکیٹ 741 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ 

 جنرل سیکریٹری کے لئے عرفان بگھیو ایڈووکیٹ 854 ووٹ لے کر کامیاب  ہوئے،  جوائنٹ سیکریٹری کے لئے غلام مرتضی شیخ ایڈووکیٹ 711 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔ 

لائبریری سیکریٹری کے لئے محمد علی کولاچی ایڈووکیٹ  641 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔خزانچی کے  عہدہ کےلئے ممتاز سچل اعوان ایڈووکیٹ 903 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔