کینال روڈ پر پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں کو حادثہ

کینال روڈ پر پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں کو حادثہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کینال روڈ ایف سی کالج کے قریب خوفناک حادثہ، موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کے باعث 2 اہلکاروں سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثات کی سب سے بڑی وجہ تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ کینال روڈ پر ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں موٹوسائیکل سوار کو بچاتے بچاتے پولیس رسپانس یونٹ کی 3، سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور شہری کی 1،1 گاڑی متاثر ہوگئی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے حادثے کا شکار گاڑیوں کو سائیڈ پر کراکر روڈ کو کلیئر کروایا جارہا ہے۔

ادھر لاری اڈہ کے قریب سریے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔ حادثے میں 32 سالہ شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کے چہرے پر گہرے زخم آئے جس سے شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ 

حادثے کے بعد ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹرالی کو قبضہ میں لے کر متوفی کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد میو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کردیا۔