ویب ڈیسک: بجلی کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے پر نیپرا نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسکوز سے تفصیلات طلب کرلیں۔
نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے پر نیپرا نے ڈسکوز سے جواب طلب کرلیا۔ نیپرا نے تمام ڈسکوز سے نیٹ میٹرنگ سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔ اس حوالے سے نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کو احکامات جاری کردیے۔
نیپرا کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی درخواستیں روکنا قوانین کی خلاف ورزی ہے، تمام ڈسکوز 3 دنوں میں تفصیلات فراہم کریں۔ اس کے علاوہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ڈسکوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس معاملے کو موسٹ ارجنٹ کے طور پر لیں۔
نیپرا نیٹ میٹرنگ کے نئے صارفین کےلئے ریگولیشنز جاری کرچکا ہے، نیپرا نے نئی ریگولیشنز کے حوالے سے ایک ماہ میں تجاویز طلب کی گئی ہیں۔