سٹی 42: ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ۔ گجر پورہ پولیس نے 2خواتین سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا
مقدمہ سید محمود الحسن کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق فون کال پر خاتون نے رابطہ کیا اور پھر ملنے کے لئے پہنچ گیا۔خاتون ضروری بات چیت کا کہہ کر گھر لے گئی ۔
گھر پہنچتے ہی خاتون نے ساتھی خاتون اور مرد کیساتھ ملکر کمرے میں بند کر دیا۔خاتون شہری کے ساتھ نازیبا حرکات کرتی رہی ساتھی ویڈیو بناتے رہے۔ملزمان نے 75 ہزار نقدی اور موبائل بھی چھین لیا ۔
ملزمان نے کسی کو بتانے ،کارروائی کرنے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دی۔
متاثرہ شہری کی درخواست فوری مقدمہ درج کیا گیا۔گرفتار ہونے والوں میں راحت ، بینش اور اقراء شامل ہیں ،تحقیقات جاری ہیں ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App