ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمائلہ عمران کی میت لندن سے پاکستان لانے کے انتظامات مکمل

شمائلہ عمران کی میت لندن سے پاکستان لانے کے انتظامات مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شعیب مختار:ایم کیو ایم کے شہید رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کی میت لندن سے پاکستان لانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں, مرحومہ کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق کراچی میں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شمائلہ عمران کی میت جمعہ کی صبح 5بجے لندن سے کراچی پہنچے گی، جبکہ میت کے ساتھ ان کے دونوں بیٹے بھی کراچی آئیں گے۔ کراچی ایئرپورٹ پر ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مرکزی ذمہ داران میت کو وصول کریں گے۔

شمائلہ عمران کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ جمعہ رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد مرحومہ کو ان کی وصیت کے مطابق سوسائٹی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شمائلہ عمران 19 دسمبر کو طویل علالت کے بعد لندن کے ایک مقامی اسپتال میں انتقال کر گئی تھیں۔ وہ کینسر سمیت متعدد پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا تھیں۔