زبیر احمد: کشمور کے کاہی علاقے گاؤں اربیلو بنگوار میں خسرہ کے باعث ایک کم سن بچی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ علاقے میں کئی اور بچے بھی خسرہ وبا میں مبتلا ہیں۔
کشمور کے گاؤں اربیلو بنگوار میں خسرہ کے باعث رانی بنگوار نامی کم سن بچی جاں بحق ہو گئی۔ علاقے کے مکینوں کے مطابق اب بھی کئی بچے خسرہ میں مبتلا ہیں اور ویکسین کی کمی کے باعث زندگی اور موت کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
مقامی لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ محکمہ ہیلتھ اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر نوٹس لے کر متاثرہ بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنائے، تاکہ مزید اموات سے بچا جا سکے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر خسرہ وبا سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے گئے تو علاقے میں مزید بچوں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔