کلیم اختر: پنجاب فوڈ اتھارٹی میں کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا,اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے مسیحی ملازمین سے ملاقات کی، انہیں کرسمس کی مبارکباد دی اور کیک کاٹا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ہم سب پہلے پاکستانی ہیں اور اس کے بعد کسی کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری ہونے کے ناطے برابر کے حقوق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنے تمام مسیحی ملازمین کو برابری کے حقوق دینے پر یقین رکھتی ہے۔
عاصم جاوید نے مزید بتایا کہ کرسمس کے موقع پر لگائے جانے والے فوڈ اسٹالز، بیکریز اور سویٹ شاپس کی باقاعدہ چیکنگ کی جا رہی ہے۔ فوڈ پوائنٹس کی مسلسل نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تین شفٹوں میں کام کریں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔