ویب ڈیسک :بی جے پی کی اُترپردیش حکومت کا مسیحی برادری کے خلاف ایک اور اقدام سامنے آگیا، حکومت نے سکولوں میں کرسمس کی چھٹی منسوخ کردی ہے۔
حکومت نے سکولوں کو کرسمس کی جگہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کرنے کا حکم دیا ہے۔
بھارت میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے خلاف تشدد کے متعدد واقعات اور ہراسانی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ کئی ریاستوں میں عبادت گاہوں اور جشن منانے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اتر پردیش کی اس پالیسی کے خلاف بھارتی کانگریس کی ترجمان سوپریا شرینات نے کہا ہے کہ نریندر مودی اور بی جے پی نے پورے بھارت میں نفرت کو ہوا دی ہے ۔ ان کی طرف سے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز ہیں۔
ماہرین اور انسانی حقوق کے گروپس کاکہنا ہے کہ سکولوں میں کرسمس کی چھٹی ختم کرنے سے مسیحی کمیونٹی میں خوف و بے چینی پھیل رہی ہے اور یہ فیصلہ اقلیتوں کو حاصل حقوق کے خلاف ہے۔