جماعت اسلامی کے امیدوار کیجانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام ، قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا

جماعت اسلامی کے امیدوار کیجانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام ، قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سمرا فاطمہ:  جماعت اسلامی کے امیدوار پی پی 169احمد سلمان بلوچ کی جانب سے یوم قائدؒ کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں چوک عاشق آباد میں قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں صدر یوسی جماعت اسلامی 217 یاسین کمبوہ، جی آئی یوتھ کے رہنما حافظ رضوان ، اسحاق گجر ، کامران ، ملک رفاقت ، عاصم راجپوت سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی زندگی نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے، قائد کا پاکستان بنانے کیلئے نوجوان ترازو کا ساتھ دیں، سیاسی جماعتیں مجھے کیوں نکالا مجھے کیوں واپس بلایا کے نعروں میں مست ہیں، قائد کے پاکستان کو دیگرجماعتوں نے غیرمستحکم بنایا ، نوجوان ترازو کو موقع دیں ،ہم پاکستان کو مستحکم، خوشحال، پر امن اور اسلامی پاکستان بنائیں گے۔