کرسمس ڈے; چرچ آف رائل گاسپل میں تقریب کا اہتمام , مسیحی برادری کی کثیر تعداد میں شرکت

کرسمس ڈے; چرچ آف رائل گاسپل میں تقریب کا اہتمام , مسیحی برادری کی کثیر تعداد میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اقصیٰ سجاد: کرسمس ڈے کی مناسبت سے نواز شریف کالونی فیروز پور روڈ پر چرچ آف رائل گاسپل میں تقریب کا ہتمام کیا گیا جہاں پر مسیحی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق   چرچ آف رائل گاسپل میں تقریب کا ہتمام کیا گیا جس میں پاسٹر عارف صادق نے شرکت کی ،بھائی لیاقت شفیع ، امجد برکت، آصف عاشق،پالوس ،جاوید مسیح، طارق نیامت مسیح اور امجد اشرف نے بھی شرکت کی۔اس تقریب کا آغاز مقدس کتاب انجیل کی تلاوت سے کیا گیااور بائبل شرکاء کو پڑھ کر سنائی گئی۔

دوسری جانب گرجا گھر کو خوبصورت طریقے سے پھولوں اور سجاوٹی روشنیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ تقریب میں مقدس گیتوں اور دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔