اسلام آباد:  ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ چار زندگیاں نگل گیا، 5زخمی

اسلام آباد:  ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ چار زندگیاں نگل گیا، 5زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فرزانہ صدیقی)اسلام آباد ایکسپریس وے پر ڈھوک کالا خان سٹاپ کے قریب روڈ پر ٹریفک حادثہ  پیش آیا ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔

 ترجمان ریسکیو  کے مطابق حادثہ کار اور موٹر کے درمیان پیش آیاجبکہ لاشوں اور تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ترجمان ریسکیو کے  مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے 2 افراد اور زخمیوں کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے ہے۔