ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی، دکانیں سیل

ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی، دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : ضلعی انتظامیہ کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئےفیلڈ میں موجود، اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 6 دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نےٹیموں کے ہمراہ کاروائیاں جاری رکھیں 06 دکانوں اور 02 ریسٹورنٹس کو سیل کروا دیا.تحصیل سٹی میں اے ایس کھسہ، لیاقت گارمنٹس، اے ایس کھسہ اینڈ شوز، کہکشاں کھسہ، اعتزاز گارمنٹس اور بھائی جان شوز کو سیل کیا گیامحمد علی ہوٹل اور جاوا کڑاہی کو بھی سیل کروایا گیا.
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر کاروائیاں جاری ہیں.

دوسری جانب ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے فیصل ٹاؤن اور لبرٹی کے علاقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے، جی ایم ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری طور پر ان علاقوں سے کوڑا کرکٹ اٹھوانے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور نےکہاکہ پی ایچ اے کی جانب سے درختوں کی کانٹ چھانٹ کے دوران شاخیں کاٹی ہوئی تھیں جوپنجاب یونیورسٹی روڈ پر بکھری پڑی ہیں، پی ایچ اے کو فوری طور پر شاخیں اٹھوانے کی ہدایت جاری کر دی ہے،پنجاب یونیورسٹی روڈ پر سے درختوں کی کٹی ہوئی شاخوں کو فوری طور پر اٹھا کر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer