ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اظہر علی کیلئے  نیوزی لینڈ کا دورہ چیلنج بن گیا

 اظہر علی کیلئے  نیوزی لینڈ کا دورہ چیلنج بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کیلئے  نیوزی لینڈ کا دورہ چیلنج بن گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہو گا۔ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کے سینئر بیٹسمین اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں آکر بہت مشکل وقت گزرا ہے لیکن ٹیسٹ سیریز اچھا کرنے کے منتظر ہیں، 14 روز کے قرنطینہ کے بعد 4 روزہ میچ کھیلا جس سے بڑی مدد ملی۔  نیوزی لینڈ کا ٹور ہمیشہ چیلنجنگ رہا ہے لیکن کوشش ہے کہ جلد از جلد ایڈجسٹ ہوں کیونکہ یہاں سیٹ ہو جائیں تو پھر بہت آسانی ہوتی ہے۔


سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مختصر وقت میں تیاریوں کا موقع ملا ہے، ٹیسٹ سے قبل کوشش یہی رہی ہے کہ ٹریننگ سیشن میں ایک یونٹ بن سکیں اور اکٹھے ہو کر کھیل سکیں کیونکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ٹیسٹ اسکواڈ میں 10،11 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  2 دن کے وقت کا بہترین استعمال کرنے کی کوشش کی ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کریں اور سب کو ساتھ لے کے چلیں، سینئر کھلاڑی ہونے کے ناطے میری کوشش ہو گی کہ اپنے تجربے کو یہاں استعمال کروں اور پرفارم کروں کیونکہ ٹیم سینئر کھلاڑیوں سے توقعات رکھتی ہے، میں جو بھی مدد کرسکتا ہوا کروں گا۔ ایشین سائیڈز کے لیے یہاں کنڈیشنز کی وجہ سے چیلنجنگ رہا ہے لیکن جب آپ یہاں سیٹ ہوجاتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی اننگز کھیلنے کے لیے اچھا موقع ہوتا ہے

۔

انہوں نے کہا کہ جو یہاں سیٹ ہوجائے اس کی یہی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ بڑی اننگز کھیلے، بولروں کا یہاں بڑا اہم کردار ہے کیونکہ بولروں کو یہاں کی کنڈیشنز سے مدد ملتی ہے۔قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ایشین ٹیمز کے لیے جیسی وکٹیں بنتی ہیں اس پر بولروں کا کردار اہم ہو گا اور ان کی بڑی ذمہ داری ہو گی کہ مخالف ٹیم کو جلد آؤٹ کریں۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer