ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیس؛ پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت،تاریخ سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیس؛ پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت،تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 16 ستمبر کو ہوگی۔

سپریم کورٹ نے ججز روسٹر جاری کر دیا۔بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے کیس کی سماعت 16 ستمبر کو ہوگی ۔

کیس سے متعلق دیگر درخواستیں بھی 16 ستمبر کو سنی جائیں گی۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 14 ستمبر سے مقدمات کی سماعت کرے گا۔

جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ کے مطابقتوہین عدالت کی 94 درخواستیں زیر التوا ہیں۔عظمی خان کی درخواست پالیسی کے مطابق جلد مقرر نہیں ہوسکتی تھی،16 ستمبر تک مرکزی کیس ملتوی ہوا اس لیے توہین عدالت کی درخواست بھی ساتھ مقرر ہوگی۔