سٹی 42: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
منگل (رات) موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم مرطوب جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
بدھ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ تاہم بالائی اضلاع (سوات، کوہستان، بٹگرام اور چترال) میں بعدازدوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم لاہور ائیرپورٹ اور قصور میں 02 ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 43، بھکر، نور پور تھل اور دادو میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔