ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیپالپور سے لاہور منشیات کی ترسیل ناکام، 2 ملزمان گرفتار

دیپالپور سے لاہور منشیات کی ترسیل ناکام، 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دیپالپور سے منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کلو 300 گرام چرس اور 240 گرام آئس برآمد کرلی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق چوکی سبزی منڈی پولیس نے صوفیہ آباد اور چندرائے روڈ سے ملزمان کو گرفتار کیا ملزم مولا بخش دیپالپور سے لاہور مطلوبہ مقام پر چرس سپلائی کرنے آیا تھا، جبکہ ملزم آصف چندرائے روڈ پر ایک نجی سوسائٹی میں آئس سپلائی کرنے آیا تھا۔

ایس پی اسد علی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کارروائی کرنے والی پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔