علی ساہی: پنجاب پولیس کے 2 ڈی آئی جیز کے عہدے تبدیل کردیئے گئے، چیف سیکرٹری پنجاب نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ، سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ صاحبزادہ بلال عمر کو ڈی آئی جی پولیٹیکل، سپیشل برانچ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
پولیس آفسران کے تبادلوں کا نوٹیفیکشن چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔