ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کی غنی رائل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی

پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کی غنی رائل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے غنی رائل ٹورنی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی، جس پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ٹیم کو شاباش دی۔

پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم، آفیشلز، ٹیم مینجمنٹ اور کوچز نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشد سے ملاقات کی ٹیم کی جانب سے غنی رائل ٹورنی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی ٹرافی جیتنے پر کھلاڑیوں اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں کیش ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹیم کے کپتان شعیب اور مینیجر سب انسپکٹر امجد کو تعریفی اسناد اور کیش انعام دیا گیا، جبکہ مینٹور سینئر ٹریفک وارڈن سلیم جٹ اور کوچ ہیڈ کانسٹیبل ندیم کو بھی کیش انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد نے کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ  ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد نے ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود، کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے 2025 میں غنی رائل ٹورنی ٹی 20 ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ فائنل میں پنجاب پولیس نے وائٹل ٹی کرکٹ ٹیم کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں پنجاب پولیس سمیت ملک بھر سے 8 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا، جبکہ پنجاب پولیس سمیت تمام ٹیموں میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی نمائندگی کی۔

ترجمان کے مطابق آصف علی نے 36 گیندوں پر شاندار 99 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے پہلی بار اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔