ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندراج مقدمہ کا جسٹس آف پیس کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، فریقین کو نوٹس

اندراج مقدمہ کا جسٹس آف پیس کا حکم لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، فریقین کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: جسٹس آف پیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس غلام سرور نہنگ نے شہری عمر حیات کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل وفادار حسین ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ملک عمر طاہر عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مدعی مقدمہ سے 53 لاکھ روپے کی گاڑی لی۔ اس کے عوض 13 لاکھ روپے نقد ادا کیے گئے جبکہ 40 لاکھ روپے کی رقم کے حوالے سے ایک چیک دیا گیا جو ڈس آنر ہوگیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 2025 میں بھی اسی معاملے پر جسٹس آف پیس سے رجوع کیا گیا تھا، تاہم درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہوگئی۔

وکیل کے مطابق ایک سال بعد دوبارہ جسٹس آف پیس سے رجوع کیا گیا اور پہلی درخواست کا ذکر نہیں کیا گیا  ہمارا مؤقف سنے بغیر جسٹس آف پیس نے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جسٹس آف پیس کی جانب سے اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔