ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ نے زمیندار کی مبینہ غیر قانونی حراست سے 6 افراد بازیاب کرا کے رہا کر دیے

ہائیکورٹ نے زمیندار کی مبینہ غیر قانونی حراست سے 6 افراد بازیاب کرا کے رہا کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے زمیندار کی مبینہ غیر قانونی حراست سے میاں بیوی اور ان کے چار کمسن بچوں سمیت 6 افراد کو بازیاب کرا کے رہا کر دیا۔

جسٹس غلام سرور نہنگ نے شہری محمد نوید کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ملک عمر طاہر عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار نے زمیندار فائض احمد کی مبینہ غیر قانونی حراست سے اپنے رشتے داروں کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے رشتے داروں کو 6 سال سے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زمیندار مزدوروں سے جبری مشقت لے رہا ہے، مرد کو 30 ہزار جبکہ اس کی اہلیہ کو 20 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔دوسری جانب زمیندار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مزدوروں نے 3 لاکھ روپے ایڈوانس لیے تھے اور معاہدے کے مطابق اپنی مرضی سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے جبری مشقت لینے کے الزام کو بھی درست قرار نہیں دیا۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کا مؤقف سننے کے بعد بازیاب ہونے والے میاں بیوی اور ان کے چار کمسن بچوں سمیت 6 افراد کو رہا کر دیا۔