ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان اکرم راجا کے استعفی کی وجہ علیمہ خان

 سلمان اکرم راجا کے استعفی کی وجہ علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان خٓادم:  سلمان اکرم راجہ کے عہدہ چھوڑنے کے اعلان کی وجہ بھی علیمہ خان نکلیں۔
سلمان اکرم راجہ کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ سٹی42 کے رپورٹر عثمان خادم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کے سیاسی معاملات پر علیمہ خان کے ساتھ اختلافات ان کے پارٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ بنے۔ 
 رپورٹر نے ذرائع کے ھوالے سے بتایا کہ پولیٹیکل کمیٹی اور علیمہ خان کی جانب سے سلمان اکرم راجہ پر دباؤ ہے۔ 
بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن سے متعلق فیصلہ پولیٹیکل کمیٹی پر چھوڑا تھا۔ 
عثمان خٓادم نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ پارٹی کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے حامی ہیں لیکن علیمہ خان نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کی مخالفت کی۔ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے معاملے پر اختلافات بڑھے۔ سلمان اکرم راجہ کو پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔سلمان اکرم راجہ نے اختلافات کی وجہ سے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
عثمان خادم نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ سلمان اکرم راجہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔