ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ میں جاری نسل کشی، قحط پر بات چیت

اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ میں جاری نسل کشی، قحط پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

ملاقات او آئی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں جاری نسل کشی، قحط پر بات چیت کی گئی۔ اس دوران وزرائے خارجہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی فوری ضرورت پر روز دیا ۔ 

وزرائے خارجہ نے بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی اور امن سمیت سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا۔