ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلمان عورت کا بھیس بدل کر چوری کرنیوالا بھارتی شہری پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

مسلمان عورت کا بھیس بدل کر چوری کرنیوالا بھارتی شہری پکڑا گیا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دکانوں سے چوری کرنے والے شخص کو لندن پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی شہری، لکشمن لال، کو لندن میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر ایک دکان سے چوری کرنے کی کوشش کی۔ چوری کے دوران اپنی شناخت چھپانے کے لیے ایک مسلمان عورت کا لباس پہن رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق، لکشمن لال نے برقعہ پہن کر ایک مقامی دکان میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاکہ سکیورٹی عملے کو دھوکہ دیا جا سکے۔ تاہم، دکان کے اسٹاف کو اس کے مشکوک رویے پر شک ہوا۔ جب اسے روکا گیا اور بات چیت کی گئی، تو اس کی اصل شناخت سامنے آ گئی۔

 دکان کے عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور لکشمن کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر چوری کی کوشش اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے بھیس بدلنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنا ہے کہ گرفتار شخص ایک عوامی سوشلس میڈیا اکاؤنٹ @RealBababanaras چلاتا ہے۔