روزینہ علی :آج رات بالائی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ، اسلام آباد،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ ملک کے وسطی و جنوبی علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال:
خطۂ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع، ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
اسلام آباد:
اسلام آبادمیں موسم گرم اورخشک جبکہ شام/رات میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
خیبرپختونخوا:
چترال، دیر،سوات، بٹگرام، شانگلہ، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ،مردان،پشاور، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
پنجاب:
مری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ ،نارووال، سرگودھا، بھکر،نورپورتھل، میانوالی،لاہور، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ اور فیصل آبادمیں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
بلوچستان:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم ژوب، موسی خیل، بارکھان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ:
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش،بوندا باندی کا امکان ہے ۔
کشمیر/گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔