دعا شکیل پراچہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد شہریوں کے ساتھ ساتھ رکشہ ڈرائیورز بھی شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔
ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ مہنگے ایندھن نے ان کے روزگار پر براہِ راست اثر ڈالا ہے، جبکہ آمدنی کم اور اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ روزانہ کی کمائی سے اب گھریلو اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایہ پورا کرنا بھی دشوار ہو گیا ہے، جبکہ مسافروں کی جانب سے کرایہ بڑھانے پر بھی اعتراض کیا جا رہا ہے۔
رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی خراب حالت نے مسائل کو مزید بڑھا دیا ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی مرمت کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ روزگار کا سلسلہ بہتر طور پر چل سکے۔