عثمان ارشد: لاہور پولیس نے رواں سال اے ،بی کیٹیگری کے10 ہزار 841 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق کینٹ ڈویژن میں 2 ہزار 285 اشتہاری گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ سول لائنز میں 770،سٹی ڈویژن میں 2ہزار 502 ، صدر ڈویژن میں 1ہزار 522،اقبال ٹاؤن میں 2ہزار 326 اور ماڈل ٹاؤن میں 1 ہزار 436اشتہاریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریاں پولیس کی موثر حکمت عملی کا نتیجہ ہیں اشتہاریوں کی گرفتاریوں سے مقدمات جلد نمٹانے میں مددملے گی جبکہ جدید ٹیکنالوجی ،ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے مجرمان کا سراغ لگایا جا رہا ہےاُنہوں نے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔