سعید احمد: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے سستا فیول دینے کیلئے آئل کمپنیوں کو ہدایت کرنے کامطالبہ کردیا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کی موجودہ صورتحال پر ٹرانسپورٹرز حکومت کے ساتھ ہیں حکومت ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لیے ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم ہرگز کرائے بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلے گا تو ہی ملکی معیشت آگے بڑھے گی حکومت ٹرانسپورٹرز کو سستا فیول دینے کیلئے آئل کمپنیوں کو ہدایت دے۔