ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

پراپرٹی کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پراپرٹی مالکان کی سنی گئی،حکومت پنجاب نے پراپرٹی کے لین دین میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے روایتی فرد برائے بیع کو مکمل طور پر ختم کر دیا ۔

 چئیرمین پلرا طارق سبحانی نے کہا کہ پنجاب میں جائیداد کی خرید و فروخت کیلئے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

یکم جولائی سے بغیر گرین سرٹیفکیٹ کوئی جائیداد کا لین دین نہیں ہو سکے گا،طارق سبحانی نے عوام کو تاکید کی کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور آج ہی اپنا گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ حاصل کریں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی قانونی مشکلات سے بچا جا سکے۔