ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون سے قبل :پنجاب میں ڈرینز اور نالوں کی صفائی کیلئے جامع مہم کا آغاز

مون سون سے قبل :پنجاب میں ڈرینز اور نالوں کی صفائی کیلئے جامع مہم کا آغاز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: پنجاب حکومت نے پہلی بار صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر ڈرینز اور نالوں کی صفائی کیلئے جامع منصوبہ ترتیب دے دیا ہے، جس کا مقصد شہری علاقوں میں سیوریج نظام کو بہتر بنانا اور مون سون کے دوران ممکنہ مسائل سے بچاؤ یقینی بنانا ہے۔

حکام کے مطابق، یکم مئی سے 15 جون تک جاری رہنے والی اس خصوصی مہم کے دوران صوبے کے تمام 41 اضلاع میں بیک وقت ڈی سلٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں واسا ایجنسیوں کو متحرک کر دیا گیا ہے، جو اپنے اپنے اضلاع میں صفائی مہم چلائیں گی۔

یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے پنجاب واسا کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔ تمام متعلقہ افسران کو مہم بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ بھی اسی مہم کی کامیابی کی بنیاد پر لیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واسا ایجنسیاں اس مہم کے دوران دیگر متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ رکھیں گی اور "ستھرا پنجاب" پروگرام کے تحت میٹروپولیٹن اور میونسپل کارپوریشنز کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق، ڈرینز اور نالوں کی صفائی سے سیوریج نیٹ ورک کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کو بہتر نکاسی آب کی سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم مون سون سیزن سے قبل مکمل کی جائے گی اور شہری صفائی کے نظام میں اہم بہتری لائے گی۔