ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 قذافی سٹیڈیم میں انہونی ہو گئی، کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

 قذافی سٹیڈیم میں انہونی ہو گئی، کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے کراچی کنگز کو ہرا دیا

سٹی42:  پاکستان سپر لیگ سیزن  0 کے میچ میں قذافی سٹیڈیم میں سخت مقابلہ کے بعد کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کر دیا۔ 

کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے پہلے کھیل کر   142 رنز بنائے تھے، کراچی کنگز آخری بال تک سخت کوشش کرنے کے بعد  5 رنز سے میچ ہار گئے۔

بارھویں، چودھویں اور پندرھویں اوور میں تین قیمتی وکٹوں سے محروم ہو کر کراچی کنگز کی رنز بنانے کی رفتار میں  نمایاں کمی ہو گئی تھی، باقی 34  گیندوں سے  46 رنز بنانا اس وقت مزید مشکل ہو گیا جب ابرار احمد کی گیند پر  خوش دل شاہ کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ سولہویں اوور میں عامر نے نبی کو آؤٹ کر کے کراچی کی مشکلات  دو چند کر دیں۔ 

 پھر اس کے بعد یوں ہوا کہ عباس آفریدی کو  17 ویں اوور میں  خرم شہزاد کی گیند پر ری ویو کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا گیا۔

اب کراچی کنگز کا ریکوائرڈ رن ریٹ  11 سے بڑھ چکا ہے۔  108 رنز بنئے ہیں، 7 وکٹیں گر چکی ہیں۔  16 گیندوں سے  33 رنز بنانا ہیں۔ 

کراچی کنگز کی مصیبت یہاں رکی نہیں،  15 ویں اوور میں  ابرار کی گیند پر وسیم جونئیر نے نبی کا نہایت دلچسپ کیچ لے لیا تھا، ری ویو میں ٹی وی امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا۔  15 اوورز کے اختتام پر کے کے کو بقیہ  30 گیندوں سے    42 رنز بنانا ہیں۔ 

 بظاہر یہ بڑاٹارگٹ نہیں تھا  لیکن گزشتہ چار اووروں سے کراچی کنگز کی رنز بنانے کی رفتار  درکار رن ریٹ سے مسلسل کم تھی۔ 

آخر میں حسن علی نے عامر کو ایک چھکا مار کر کھیل کا پانسہ پلٹنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔