ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قذافی کی وکٹ پر کے کے کا سامنا؛ گلیڈئیٹرز کوسل مینڈس سے بھی محروم ہو گئے

 قذافی کی وکٹ پر کے کے کا سامنا؛ گلیڈئیٹرز کوسل مینڈس سے بھی محروم ہو گئے

سٹی42: لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں  پی ایس ایل سیزن 10 کا 15 واں میچ  دلچسپ مرحلہ میں آ گیا۔ کوئٹہ گلیڈئیٹرز  کی 9 ویں اوور میں 5 ویں وکٹ گر گئی۔  کوسل مینڈس  22  گیندوں سے 36 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 

مینڈس کے جانے کے بعد  آنے والے  فہیم اشرف نے پہلی ہی بال پر چوکا لگا دیا۔

 10 اوورز کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈئیٹرز کا مجموعہ صرف  78 تک پہنچ سکا ہے۔

کیپٹن  سعود شکیل 6 رنز بنا کر  آؤٹ ہوئے تھے جن کے پیچھے پیچھے  ون ڈاؤن فن ایلین بھی آؤٹ ہو گئے تھے۔ چوتھے اوور میں تیسری وکٹ  رائیلی روسو کی گری جو حسن کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔