ویب ڈیسک : لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے ۔
تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے راستوں کی بندش کے باعث انٹر کے امتحانات کو ملتوی کیا ہے۔ ترجمان تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے مطابق 29 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات اب 5 مئی سے ہوں گے۔
واضح رہے سندھ بھر میں 28 اپریل سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہونا ہے تاہم اب تک طلبا کو تاحال نا امتحانی شیڈول ملا نا ایڈمٹ کارڈ فراہم کیے جاسکے ہیں جبکہ شہر بھر میں کتنے اور کونسے امتحانی مراکز قائم ہونگے فیصلہ نہیں ہوسکا۔
امتحانات میں تاخیر نتائج میں بھی تاخیر کا سبب بنے گی، جس سے جامعات کے داخلوں اور سیشن کے آغاز میں بھی تاخیر ہوگی۔