ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس کی جانب سے یوکرین پر داغے گئے شمالی کوریا کے میزائل سے امریکی ساختہ پرزے ملے؛ یوکرینی صدر

روس کی جانب سے یوکرین پر داغے گئے شمالی کوریا کے میزائل سے امریکی ساختہ پرزے ملے؛ یوکرینی صدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرینی دارالحکومت کیف پر جو میزائل داغا وہ شمالی کوریا کا تھا اور اس میں درجنوں پرزے امریکی کمپنیوں کے تیار کردہ تھے۔

صدر زیلنسکی نے آج اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ میزائل جس نے کیف میں شہریوں کو قتل کیا، اس میں کم از کم 116 پرزے بیرونی ممالک سے حاصل کیے گئے تھے  اور بدقسمتی سے ان میں سے بیشتر امریکی کمپنیوں کے بنائے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 24 اپریل کو روس کے حملے میں کیف میں 12 افراد جاں بحق اور تقریباً 90 زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ 

 یوکرینی صدر نے کہا کہ میزائل حملے کے بعد سے جاری ریسکیو آپریشن آج مکمل ہوا ہے، 30 سے زائد افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور کچھ کے اعضا کاٹنے پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والے میزائل کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، تاہم ابتدائی شواہد سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ یہ بیلسٹک میزائل شمالی کوریا کا تھا۔ 

یوکرینی صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان عسکری تعاون کو روکنے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔