ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع

عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: وفاق نے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع کر دیا، فیول پرائس ،کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔

ٹیرف سبسڈی کی مد میں بھی صارفین کو بلوں میں ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس ،سبسڈی کے باوجود بلوں میں ریلیف کی شرح انتہائی کم ہے۔

کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1روپے90پیسے یونٹ کےحساب سےریلیف دیاگیا، فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46پیسے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔ 

اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 90پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس پر جنرل سیلز ٹیکس لگا کر مجموعی طور پر ریلیف بنایا گیا۔