ویب ڈیسک: سرگودھا میں سلیمان پورہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں کھڑے رکشے کے ایل پی جی سلنڈر میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین، ایک بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا درگاہ سائیں کے قریب ایک گھر میں ہوا جہاں رکشے میں لگے سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث اچانک دھماکا ہوا۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج تھی، مزید تفتیش جاری ہے۔