غزہ :اجتماعی قبروں سے 300 سے زائد لاشیں برآمد، اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ

غزہ :اجتماعی قبروں سے 300 سے زائد لاشیں برآمد، اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) غزہ کے النصر ہسپتال اور الشفا ہسپتال سے دو اجتماعی قبروں میں سے 300 سے زائد لاشیں برآمد ہونے کے بعد اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ روز النصر ہسپتال سے 324 لاشیں برآمد ہوئیں ، برآمد کی جانے والی لاشوں میں خواتین، بزرگ افراد اور مریض بھی شامل ہیں، جن میں سے ’صرف چند کی شناخت ہوسکی‘۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے منگل کو ہلاکتوں کی آزادانہ، مؤثر اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

وولکر ترک نے کہا کہ وہ غزہ کے ہسپتال میں اجتماعی قبروں کی دیافت سے متعلق رپورٹ سن کر دہل گئے ہیں۔

امریکا اورسعودی عرب کا تحقیقات کامطالبہ

دوسری جانب امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے تحقیقات سے پہلے ’آزاد‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا۔

سعودی عرب نے بھی غزہ کے علاقے خان یونس کے نصر ہسپتال کے قریب اجتماعی قبروں کی دریافت سے متعلق خبروں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کا کہنا تھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ عالمی برادری کی غزہ میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے احتساب کیلئے کوئی طریقہ کار وضح کرنے میں ناکامی مزید خلاف ورزیوں کا سبب بنے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دیگر عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے مقابلے اجتماعی قبروں کی تحقیقات کے لیے امریکا کے مطالبے میں بڑا فرق ہے۔

درحقیقت اقوام متحدہ میں امریکی نائب سفیر نے پہلے نشریاتی ادارے کو بتایا تھا کہ امریکا آزادانہ تحقیقات کی توثیق کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، تاہم امریکا دیگر ممالک مشاورت کرےگا اور تصاویر کا جائزہ لے گا۔