سٹی 42: راولپنڈی تھانہ ریس کورس کی حدود میں پولیو ٹیم پر حملہ ہوا۔
واقعہ کا مقدمہ ہیلتھ انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج ہوا۔ مقدمہ 5 دفعات کے تحت درج کیا گیا
متن مقدمہ کے مطابق محکمہ صحت کی پولیو ٹیم گلی نمبر 125 میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہی تھی ۔پولیو سے متعلق سوال پوچھنے پر بااثر شخص نے والدہ کے ہمراہ ٹیم سے بد تمیزی کی۔پولیو ٹیم کو دھمکیاں دی گئیں گالم گلوچ بھی کی گئی ،تین افراد نے والدہ کے ہمراہ پولیو ٹیم پر تشدد کیا ،ان افراد نے مجھ پر بھی حملہ کیا اور سرکاری کاغذات پھاڑ دیے۔
ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App