ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے قیمتی گاڑی لے کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے قیمتی گاڑی لے کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری :ڈولفن سکواڈ نے سیف سٹی کیمروں سے موصول ہونے والے الرٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے قیمتی گاڑی لے کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے مال روڈ فیصل چوک کے قریب گاڑی کو راؤنڈ اپ کیا۔ چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ گاڑی بلیک لسٹ تھی اور اس کا مقدمہ تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم دو ماہ قبل ٹیسٹ ڈرائیو کے بہانے گاڑی لے کر روپوش ہو گیا تھا۔

گرفتار ملزم جہانزیب کو برآمد شدہ گاڑی سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سول لائنز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔