سٹی 42: دو صوبوں کو ملانے والی بین الصوبائی شاہراہ بند کردی گئی ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی آئی خان قومی شاہراہ دہانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ، قومی شاہراہ بند کی گئی ،
مسافروں سے درخواست ہے کہ 25 اور 26 ستمبر کے دوران ژوب ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔ دہانہ سر کے مقام پر پہاڑ گرنے کے خدشے کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات اور ضروری کام شروع کیا جا رہا ہے، ژوب ڈیرہ اسماعیل خان روڈ یہ 2دن مکمل بند ہوگا۔جس کی وجہ سے مذکورہ روٹ پر سفر میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
تمام مسافر حضرات سے اپیل ہے کہ ان دو دنوں کے دوران اس روٹ پر سفر کرنے سے گریز کریں ۔