ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا اور لاہور بورڈ کے درمیان طلبہ کے ڈیٹا انٹیگریشن کا معاہدہ

نادرا اور لاہور بورڈ کے درمیان طلبہ کے ڈیٹا انٹیگریشن کا معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: نادرا اور لاہور بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم کے درمیان طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی اسناد کے نظام کو نادرا کے قومی شناختی ریکارڈ سے منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ڈی جی نادرا لاہور ریجنل آفس فضا شاہد اور چیئرمین لاہور بورڈ انجینئر ڈاکٹر بدر السلام نے معاہدے پر دستخط کیے معاہدے کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن نادرا کے شناختی ریکارڈ سے منسلک ہوگی، جبکہ طلبہ کی بنیادی معلومات کے ڈیٹا کے باہمی تبادلے کے لیے مربوط اور محفوظ نظام وضع کیا گیا ہے۔

نادرا لاہور بورڈ کو طلبہ کے نام، ولدیت اور تاریخ پیدائش سمیت بنیادی معلومات فراہم کرے گا، جبکہ دونوں اداروں کے درمیان طلبہ کے ڈیٹا کے محفوظ اور ڈیجیٹل تبادلے کا نظام قائم ہوگا  ڈیٹا انٹیگریشن سے طلبہ کی رجسٹریشن کے دوران معلومات کے اندراج میں ممکنہ غلطیوں اور تضادات میں کمی آئے گی اور درست و قابل اعتماد معلومات کی بنیاد پر تعلیمی اسناد کے اجراء کے نظام میں بہتری آئے گی۔

نادرا اور لاہور بورڈ کے درمیان معاہدے کو قومی شناختی ریکارڈ اور قومی تعلیمی ریکارڈ کو مربوط بنانے کے منصوبے پر اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے  نادرا کا ملک بھر کے تعلیمی بورڈز، جامعات اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ڈیٹا انٹیگریشن کا منصوبہ ہے، جس کے تحت مرحلہ وار تعلیمی اداروں کے ساتھ محفوظ اور ڈیجیٹل ڈیٹا تبادلے کا نظام مربوط کیا جا رہا ہے۔

نادرا اور لاہور بورڈ کے اشتراک سے طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ کی درستگی اور شفافیت میں بہتری آئے گی۔