ویب ڈیسک : پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی بیمار بہن کی عیادت کیلئے لندن کی ایمبیسی سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ویزا جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا اپنے ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ میں اس وقت نیویارک میں ہوں ، لندن ایمبیسی اور پاکستانی حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ میری بہن شائستہ عباس کینسر کی آخری سٹیج پر ہیں ، میری والدہ شفقت بیگم اور بھائی سید حسین عباس لندن میں ہیں ، میں اپنی بہن شائستہ سے ملنا چاہتی ہوں ، مجھے ویزا جاری کیا جائے، مجھے انسانی ہمدردی کے ناطے ویزا جاری کیا جائے ۔