ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے دی

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایشین گیمز 2026 جاپان کے ہاکی مقابلے میں پاکستان نے پول بی کے میچ میں چین کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے 19ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا، جبکہ سفیان خان نے 24ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر دوسرا گول داغ دیا حنان شاہد نے 28ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے پاکستان کی برتری 3-0 کردی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم اگلے میچز میں بھی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی۔