ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے ہیڈکوارٹرز سمیت تمام دفاتر اور گرڈ سٹیشنز کی سکیورٹی سخت کر دی

لیسکو نے ہیڈکوارٹرز سمیت تمام دفاتر اور گرڈ سٹیشنز کی سکیورٹی سخت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہد سپرا:موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر لیسکو نے ہیڈکوارٹرز، تمام دفاتر، گرڈ سٹیشنز اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر د ئیے ہیں۔

لیسکو کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام داخلی و خارجی راستوں پر ملازمین، افسران اور وزیٹرز کی مؤثر سکریننگ اور چیکنگ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دفاتر میں داخل ہونے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور دیگر وہیکلز کی مکمل چیکنگ کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ غیر متعلقہ افراد کو بغیر اجازت اہم تنصیبات میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

سی ای او لیسکو نے ہدایت کی ہے کہ وزیٹرز کے داخلے اور آمدورفت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے، جبکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ سکیورٹی حکام کو دی جائے۔